سابق انگلش ٹیسٹ کرکٹر ڈونلڈکار انتقال کر گئے

سابق انگلش ٹیسٹ کرکٹر ڈونلڈکار انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(اے پی پی) سابق ڈربی شائر اور انگلش بلے باز ڈونلڈکار انتقال کر گئے، ان کی عمر 89 برس تھی۔ جنگ عظیم کے بعد ان کا شمار سب سے زیادہ ممتاز منتظمین میں کیا جاتا تھا۔ انہوں نے 1945ء سے 1968ء کے دوران فرسٹ کلاس کیریئر میں 20 ہزار سے زائد رنز بنائے اور 328 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ اس کے علاوہ انہیں دو ٹیسٹ میچز میں انگلش ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز بھی حاصل ہے، انہوں نے 135 رنز بنائے اور دو وکٹیں بھی لیں۔