مارگلہ فیسٹیول انٹرکلب فٹ سال ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا
اسلام آباد (این این آئی)سی ڈی اے کے زیراہتمام اور پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے تعاون سے مارگلہ فیسٹیول انٹرکلب فٹ سال ٹورنامنٹ (کل) منگل سے ملٹی پرپز کورٹ ایف سکس میں شروع ہوگا، پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری عدنان ملک نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بہترین 32 ٹیمیں شرکت کریں گی جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹیم پر کھیلا جائے گا ہر گروپ سے ایک، ایک ٹیم سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرے گی اور ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ 18 جون تک جاری رہے گا۔