تین جون کو استنبول میں حملہ جرمنی نے کرانا، ترک میڈیا کا دعویٰ

تین جون کو استنبول میں حملہ جرمنی نے کرانا، ترک میڈیا کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انقرہ(این این آئی)ایک ترک اخبار نے الزام عائد کیا ہے کہ تین جون کو استنبول میں ہونے والا دہشت گردانہ حملہ، جرمنی کی جانب سے ترکی کے خلاف ایک اور کارروائی تھی۔ترک اخبار کی رپورٹ میں کہاگیا کہ پہلے تو جرمن پارلیمان نے سلطنت عثمانیہ کے ہاتھوں آرمینیائی باشندوں کے قتل عام کو ’نسل کشی‘ قرار دینے کی منظوری دی اور پھر استنبول میں یہ دہشت گردانہ کارروائی کی۔ اس اخبار کے مطابق جرمن پارلیمان کے منظوری کے بعد ترک ردعمل کی وجہ سے جرمنی نے یہ حملہ کیا، جس میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ استنبول میں اس دہشت گردانہ کارروائی کے ذریعے جرمنی نے ترکی کی توجہ آرمینیائی معاملے سے ہٹانے کی کوشش کی۔ادھر جرمنی میں ترک برادری کی نمائندہ تنظیم ٹی جی ڈی کے سربراہ گیوکے سوفواولو نے کہاکہ اس طرز کی اخباری خبریں اشتعال انگیزی اور سراسیمگی کو ہوا دینے کی کوشش ہیں، جن کا مقصد ایردوآن کے خودساختہ قوم پرست ایجنڈے کو آگے بڑھانا ہے۔ اس تنظیم کے مطابق ترک اخبارات کی ایسی خبروں کو یکسر رد کر دیا جانا ضروری ہے۔سوفواولو نے کہاکہ یہ رپورٹ اس بات کی جانب اشارہ کرتی ہے کہ ترکی میں میڈیا اب کسی صورت آزاد نہیں رہا۔

مزید :

عالمی منظر -