مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں ایک مجاہد شہید، 2اہلکار جہنم واصل، 3زخمی

مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں ایک مجاہد شہید، 2اہلکار جہنم واصل، ...

  



سری نگر ( اے این این ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان جھڑپ میں ایک مجاہد شہید ٗ بھارتی فوج کا مجاہدین کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ ٗ مجاہدین کی جوابی فائرنگ سے دو اہلکار واصل جہنم ٗ تین زخمی ٗ ایک کی حالت تشویشناک ٗ جھڑپ کے دوران بھارتی گولہ باری سے دو مکان تباہ ٗ مقامی افراد کا فوج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ٗ پتھراؤ سے تین گاڑیوں کے شیشے چکنا چور ۔ تفصیلات کے مطابق لولاب میں گزشتہ روز بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان جھڑپ میں ایک مجاہد شہید جبکہ دو اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق 10روز قبل پتو شئے لولاب میں فوج اور جنگجوں کے درمیان جھڑپ میں 3عدم شناخت جا ں بحق ہوگئے جبکہ چند مجاہد بچ نکلنے میں کا میاب ہو گئے ۔ کا نٹھ پورہ لولاب میں جاں بحق مجاہد پتو شئے لولاب میں زخمی ہو اتھا اور اسی علاقے میں موجود تھا ۔ذرائع کے مطابق فوج کے 28آ ر آر اور ایس او جی لولاب نے ایک اطلاع ملنے پر کا نٹھ پورہ لولاب کاکریک ڈا ؤن کیا اور وہا ں دو مکانوں کو فوری طور محاصرے میں لیا ۔فوج کو اطلاع تھی کہ پتو شئے لولاب میں زخمی مجاہد نے ان مکانوں میں پناہ لے رکھی ہے ۔جو ں ہی فوج اور پولیس نے مکانوں کو گھیرے میں لیا تو کا نٹھ پورہ کے لوگ اپنے گھروں سے باہر آئے اور فوج کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے ۔ذرائع نے بتا یا کہ کانٹھ پورہ میں محصور مجاہدین نے فوج پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان زبردست گولیو ں کا تبادلہ ہوا ۔محصور جنگجو اور فوج کے درمیان فائرنگ کے ساتھ ہی سینکڑو ں لوگ اپنے گھروں سے باہر آئے اور فوجی مداخلت کو روکنے کے لئے زبردست مزاحمت کی لیکن فوج اور پولیس نے لوگو ں کو آگے جانے سے روک دیافوجی اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ میں مذکورہ مجاہد شہید ہوگیا جبکہ دو مجاہد بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ مجاہدین کی جوابی کارروائی میں دو اہلکار واصل جہنم جبکہ تین زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جھڑپ کے دوران بھارتی فوج کی گولہ باری سے دونوں مکان تباہ ہوگئے جس پر سینکڑو ں لوگ اپنے گھروں سے باہر آئے اور دو بارہ احتجاجی مظاہرے کئے جبکہ مشتعل نو جوانو ں نے فوج اور پولیس پر پتھراؤ کیا ۔مشتعل لوگو ں کو دیکھتے ہی فوج اور پولیس نے راہ فرار اختیار کی جبکہ مقا می لوگو ں نے جا ں بحق ہونے والے مجاہد کی نعش کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔مقامی لوگو ں نے شہید مجاہد کو پھولو ں کے ہار پہنائے ۔کانٹھ پورہ لولاب میں جا ں بحق ہوئے جنگجو کی نعش کو سپرد خاک کرنے کے لئے لولاب کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگو ں نے شہید مجاہد کی نماز جنازہ میں شرکت اور بعد میں انہیں ایک جلوس کی صورت میں مقامی قبرستان پہنچایا جہا ں لوگو ں نے آزادی اور اسلام کے حق میں زور دار نعرئے لگا ئے اور انہیں پر نم آ نکھو ں سے سپرد خاک کیا۔

مزید : عالمی منظر