اقبال ٹاؤن ، ڈکیتی کی واردات کرنیوالے 2ڈاکو گرفتار ہو گئے

اقبال ٹاؤن ، ڈکیتی کی واردات کرنیوالے 2ڈاکو گرفتار ہو گئے

 لاہور(وقائع نگار) علامہ اقبال ٹاؤن کے ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والے 2ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے 50تو لے سونا لاکھوں روپے کی کرنسی اور پرائز بانڈ برآمد کر لئے گئے۔پولیس کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن نرگس بلاک کے ایک گھر سے 4 ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر ایک کمرے میں بند کردیا اور گھر سے 50تولے سونے کے زیورات،لاکھوں روپے کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی اور پرائز بانڈ لوٹ کر فرار ہوگئے۔موقع پر موجود پولیس کے کوئیک ریسپانس یونٹ کو اطلاع ملی تواس نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا۔ڈاکو موٹر وے کے ذریعے فرار ہونا چاہتے تھے لیکن پولیس نے انہیں بابو صابو انٹر چینج سے پہلے روک لیا،پولیس کو دیکھ کر 2 ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے یاسر اور اسلام نامی ڈکیت کو گرفتار کر ان کے قبضہ سے لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ڈاکو جس گاڑی میں فرار ہورہے تھے وہ بھی چوری کی تھی۔

مزید : علاقائی