ماڈل ٹاؤن ، تیز رفتار کار کی ٹکرسے 7 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا

ماڈل ٹاؤن ، تیز رفتار کار کی ٹکرسے 7 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا

لاہور(وقائع نگار)ماڈل ٹاؤن میں تیز رفتار کار کی ٹکرسے 7 سال کا بچہ جاں بحق ہو گیا،والدین نے پولیس اور ملزم کے ساتھیوں کے دباؤمیں آکر ملزم کو معاف کر دیا۔ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن ڈی بلاک میں تیز رفتا ر کارنے رکشے سے اترنے والے 7 سال کے محسن الیاس کو اس وقت ٹکر ماردی،جب وہ فیملی کے ہمراہ جوہر ٹاؤن سے اپنی نانی کے گھر آرہاتھا۔ محسن 4 بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا،جس کی لاش جناح اسپتا ل میں منتقل کر دی گئی ہے۔65 سالہ ڈرائیور واجد نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن لوگوں نے اسے قابوکر لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔ذڑائع کے مطابق وقوعہ کی کوریج کرنے جانے والی میڈیا ٹیموں سے ملزم اور پولیس اہلکار بد تمیزی کرتے رہے ۔ذرائع کے مطابق محسن کے لواحقین نے پولیس اور ملزم کے ساتھیوں کے دباؤمیںآکر ملزم کو معاف کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی