آؤٹ فال روڈ پر فیکٹری میں آتشزدگی ، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

آؤٹ فال روڈ پر فیکٹری میں آتشزدگی ، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار)آؤٹ فال روڈ پر جوتے بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز آؤٹ فال روڈ پر واقع جوتے بنانے والی فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کئی گھنٹوں کی محنت سے آگ پر قابو پا لیا۔

مزید :

علاقائی -