صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (وقائع نگار ) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں اورچوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی ، قیمتی سامان ، گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا۔ذرائع کے مطابق سٹی رائے ونڈمیں چارڈاکوؤں نے محمد اختر کے گھرمیں گھس کر ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت ، ہنجروال میں ڈاکوؤں نے محمداجمل کی دکان میں گھس کر50ہزار روپے اورموبائل فون لوٹ لئے ۔جوہرٹاؤن میں ڈاکوؤں نے زین میڈیکل سٹور میں گھس کر ایک لاکھ روپے اورموبائل فون،مسلم ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے اشفاق کی فیملی سے50ہزارروپے اورموبائل فون،پرانی انارکلی میں ڈاکوؤں نے زاہد محمود سے 55ہزارروپے اورموبائل فون،ریس کورس میں ڈاکوؤں نے محمد حسن سے 31ہزارروپے اورموبائل فون،لوئر مال میں ڈاکوؤں نے مدثر سے موٹر سائیکل ،نقدی او رموبائل فون،لٹن روڈ میں ڈاکوؤں نے وقاص سے موٹر سائیکل،نقدی او رموبائل فون،ڈیفنس اے میں ڈاکوؤں نے غلام قادرسے 22 ہزار روپے اورموبائل فون چھین لئے ۔علاوہ ازیں فیصل ٹاؤن میں عرفان کی کار، لیاقت آبادمیں اشفاق کا کیری ڈبہ ،شاہدرہ میں ارشد، شاہدرہ ٹاؤن میں وقاص، داتا دربامیں عاصم،شادباغ میں علی،مصری شاہ میں ضیاء، جوہر ٹاؤن میں افتخار ، باغبانپورہ میں ذوالفقار اور کاہنہ میں رفیق کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔

مزید :

علاقائی -