اسلام پورہ،نکاح کی تقریب کے دوران کم سن بچہ ہوٹل سے لاپتہ

اسلام پورہ،نکاح کی تقریب کے دوران کم سن بچہ ہوٹل سے لاپتہ

  



لاہور(وقائع نگار)اسلام پورہ میں واقع نجی ہوٹل میں نکاح کی تقریب کے دوران 5سالہ بچہ پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا ۔بچے کے گھر والوں نے ہوٹل انتظامیہ پر بچے کو اغوا کرنے کا الزام لگا کر شدید احتجاج کیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق اسلام پورہ کے علاقہ میں واقع عامر ہوٹل میں گزشتہ روز مقامی رہائشی عمران کی ہمشیرہ کے نکاح کی تقریب تھی جس کے دوران عمران کا 5سالہ بیٹا حسنین پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا جس کو تمام ہوٹل میں تلاش کیا گیا لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا جس پر حسنین کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے ہوٹل انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے واقع کا مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی