قومی شاہرات پر لین وائلیشن کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

قومی شاہرات پر لین وائلیشن کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

  



لاہور(وقائع نگار) ہیوی ٹرا نسپور ٹ اور پبلک سروس گاڑ یوں کے جو ڈرائیورمسلسل دوسری لین کا استعمال کرتے ہیں،وہ نہ صرف نیشنل ہائی وے سیفٹی آر ڈنینس کی خلاف ورزی کرتے ہیں بلکہ تیز ٹریفک کے بہاؤ میں بھی رکاوٹ کا سبب بنتے ہیں۔ قومی شاہرات پر بڑی گا ڑیوں کی طرف سے مسلسل دوسری لین (فاسٹ لین) کے استعمال سے چھوٹی گاڑیاں غلط سائیڈ سے اوور ٹیک کرتی ہیں جس سے حادثات جنم لیتے ہیں ۔ لین وائیلیشن کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،انسپکٹر جنرل مو ٹروے پولیس کی ہدایات پر سنٹرل زون نے لین وائلیشن کے خلاف مہم کا آغاز کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار زونل کمانڈر ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے لین وائیلشن مہم کا جا ئزہ لیتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے پٹرو لنگ افسران کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہاکہ قومی شاہرات پر لین وائلیشن پر مکمل قابو پایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جب بڑی گاڑیاں قومی شاہرا ت پر دوسر ی لین کو مسلسل استعمال کرنا شروع کردیتی ہیں تو اس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔ دوسری لین مصروف ہونے کی وجہ سے چھوٹی گاڑ یاں جلد بازی میں اوورٹیکنگ کے لیے غلط سائیڈ استعمال کرتی ہیں جس سے حادثات ہوتے ہیں۔ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے کہا کہ شاہر ا ت پر اس وائلیشن کو روکنے اور اس خطرناک رجحان کی آگاہی کے لیے سنٹرل زون کے افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو مختلف بس اڈاجات ،ویگن سٹاپوں اور ٹرالر اور آئل ٹینکر وں کے ٹرمینل ، وغیرہ پر جاکر بریفننگ ایجوکیشن دے رہی ہیں ۔

مزید : علاقائی