راوی روڑ ، فائرنگ سے زخمی شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا ، مقتولین کی تعداد 3ہو گئی

راوی روڑ ، فائرنگ سے زخمی شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا ، مقتولین کی تعداد 3ہو گئی

  



لاہور(وقائع نگار)راوی روڈ میں کچھ روزقبل دو گروپوں کے مابین تصادم میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص گزشتہ روز ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا یوں مرنے والوں کی تعداد 3ہو گئی جبکہ پولیس نے مقدمہ میں نامزد 13افراد میں سے 10کو گرفتار کر لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق راوی روڈ کے علاقہ سبزی منڈی کے آڑھتیوں حافظ مقصود اور ملک بابر میں لین دین پرکچھ دن پہلے جھگڑا ہوگیا تھا لیکن ساتھی آڑھتیوں نے ان میں صلح کروادی تھی ،مگر ملک بابر نے رنجش دل میں رکھی۔پیر کے روز دونوں میں ایک بار پھرپیا ز کی بو لی پر تلخ کلامی ہوگئی ۔دوبارہ لوگوں نے صلح کروا دی۔ جمعہ کے روز دوپہر کو 55سا لہ حا فظ مقصو د اور اس کا بھتیجا 37سا لہ محمد عا طف سبز ی منڈ ی کی مسجد میں نما ز پڑ ھنے کے لئے جا رہے تھے کہ راستے میں ملک با بر اور اس کے سا تھیو ں نے فا ئر نگ شر وع کر دی جس کے نتیجہ میں حا فظ مقصو د اور اس کا بھتیجا محمد عا طف شد ید زخمی ہو گئے جو ہسپتا ل میں زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے دم تو ڑ گئے۔ وہا ں پر 8راہگیر عثما ن ،سجا د ،اویس ،شا ہد ،انعا م اللہ ،محمد نو از ،جمشید اور ند یم زخمی ہو گئے تھے۔گزشتہ روز 35سالہ ندیم بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں زندگی کی بازی ہارگیا ۔

مزید : علاقائی