خاتون کے کان میں درد،خاتون نے اپنے شوہر کو کان میں دیکھنے کیلئے کہا تو اندر سے ایسی چیز نظر آ گئی کہ چیخ چیخ کر شوہر نے آسمان سر پر اٹھا لیا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کسی کے کان سے کیا نکل سکتا ہے، میل کے سوا؟ مگر آپ جان کر حیران ہوں گے کہ ایک برطانوی خاتون کے کان سے ایک زندہ مکڑی برآمد کر لی گئی ہے اور برآمد ہونے تک بات رہتی تو بھی سمجھ آتی تھی کہ کسی طرح اندر چلی گئی ہو گی مگر یہ بات تو ہوش اڑا دینے والی ہے کہ اس مکڑی نے اس خاتون کے کان میں گھر بنا رکھا تھا اور ایک عرصے سے وہیں مقیم تھی۔ برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق 42سالہ وکٹوریہ پرائس نامی اس خاتون کو کافی عرصے سے کان میں تکلیف ہو رہی تھی۔ پہلی بار اسے یہ تکلیف تب ہوئی جب وہ ساﺅتھ ویلز میں نیوٹن بیچ پر سمندر میں پیراکی کر رہی تھی۔ پہلے بھی اس نے کئی بار ڈاکٹر سے رجوع کیا تاہم انہوں نے دوا دے کر رخصت کر دیا۔ اس بار درد حد سے بڑھا تو ڈاکٹروں نے اس کے کان کا تفصیلی معائنہ کیا جس پر کان میں اس مکڑی اور اس کے گھروندے کا انکشاف ہوا۔ پرنسس آف ویلز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بالآخر اس کے کان سے زندہ مکڑی نکال دی۔ مکڑی نکالنے والی ڈاکٹر سارہ گیز کا کہنا تھا کہ ”مکڑی کان میں اتنی گہرائی میں نہیں تھی اس لیے آسانی سے نکال لی گئی مگر یہ زندہ تھی اور کان کے اندر چل پھر بھی رہی تھی۔ اس کا سائز بھی کافی بڑا تھا۔ “ وکٹوریہ پرائس کا کہنا تھا کہ ”میں جب سمندر میں نہانے کے بعد کیبن میں کپڑے پہننے گئی تو یقینا یہ مکڑی ان کپڑوں میں ہو گی جو بعد میں میرے کان میں چلی گئی۔ اس کا بہت عجیب احساس تھا، مجھے کھجلی بھی ہوتی تھی اور درد بھی۔ جب مجھے ڈاکٹروں نے بتایا کہ میرے کان میں مکڑی ہے تو میں بہت خوفزدہ ہو گئی تھی۔“