پنجاب کا بجٹ عوام کے خواہشات کے مطابق ہو گا،نرگس متین

پنجاب کا بجٹ عوام کے خواہشات کے مطابق ہو گا،نرگس متین

  



لاہور(خبرنگار) مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین ونگ کی سینئر رہنما نرگس متین نے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ عوام کے خواہشات کے مطابق ہو گا۔اقلیتوں اور خواتین کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب اور اور ان کی ٹیم کو شاندار بجٹ بنانے پر مبارک بات پیش کرتے ہیں ۔پنجاب حکومت نے کسانوں کیلئے 100ارب کا خصوصی پیکج رکھا ہے۔حکومت تعلیم اور صحت کو ترجیحی بنیادوں پر رکھے گی۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہیں ۔ہماری اولین ترجیحی عوام کے درپیش بنیادی مسائل حل کرنا ہے اس کیلئے لیگی قیادت دن رات مصروف عمل ہے۔انہوں نے مزید کہا پنجاب حکومت نے عوام کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ بنایا ہے ۔بجٹ میں عوامی فلاح و بہبود کے سینکڑوں منصوبے پیش کیے جائیں گئے۔میٹر بس ،اورنج لائن ٹرین کے بعد گرین لائن اور پرپل لائن کے منصوبے شامل ہیں ۔میٹرو بس کو جنگلہ بس کہنے والے خود کروڑوں کی گاڑیوں میں سفر کررہے ہیں ۔خادم اعلیٰ اسکے مقابلے میں غریبوں کو سستی سفری سہولت مہیا کی ہے ۔میٹر اورنج لائن اس سے بھی مزید بہتر اور آرام دہ ہو گی ۔انہوں نے مزید کہا وزیر اعلیٰ کا پروگرام ’’پڑھا لکھا پنجاب ‘‘ اور ’’دانش سکول‘‘ پروجیکٹ کامیابی سے جاری ہیں آئندہ مالی سال میں ان کے بجٹ میں مزید اضافہ کیا جائے ۔سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔صوبے بھر کے تمام ہسپتالوں میں جدید مشنری نصب کی جاری ہے تاکہ شہریوں کو علاج کے دوران پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1