پانی کی قلت کے حوالے سے خبر وں پر سخت نوٹس،حکام کو فوری متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کا حکم

پانی کی قلت کے حوالے سے خبر وں پر سخت نوٹس،حکام کو فوری متاثرہ علاقوں کا دورہ ...

  



لاہور(خبرنگار) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے شہر کے چند علاقوں میں پانی کی قلت کے حوالے سے نشر ہو نے والی خبر پر سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔انہوں نے واسا حکام اور متعلقہ ٹی ایم اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر متاثرہ علاقوں کے دورے کریں اور وہاں پر پانی سے متعلق مسائل کو فوری طور پر حل کریں اور پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1