سرکاری ہسپتالوں میں جعلی ادویات کی سپلائی لمحہ فکریہ ہے،میاں ایوب

سرکاری ہسپتالوں میں جعلی ادویات کی سپلائی لمحہ فکریہ ہے،میاں ایوب

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت جب بھی آتی ہے تو عوام غریب اور حکمران امیر ہو جاتے ہیں ،ملک اندھیروں میں ڈوب رہا ہے اور حکمران اشتہاروں میں جعلی ترقی اور خوشحالی دکھا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں جعلی ادویات کی سپلائی انتہائی تشویشناک عمل ہے، محکمہ صحت پنجاب کے بر آمدے میں سے ہیپا ٹائٹس کی کروڑوں روپے کی ادویات ضائع ہو چکی ہیں،میو ہسپتال میں وینٹی لیٹرز کی خریداری میں لاکھوں روپے کے گھپلے کا انکشاف لمحہ فکریہ ہے ،شہباز شریف ایکشن لینے کی بجائے فوری اور بلا امتیاز کاروائی کروائیں اور ایسے گھناؤنے واقعات میں ملوث ذمہ دارافرادکو عبرت کا نشان بنوائیں تا کہ آئیندہ کوئی ایسا کرنے کی جرات نہ کر سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1