شہر میں پانی کی سپلائی کے حوالے سے اہم اجلاس

شہر میں پانی کی سپلائی کے حوالے سے اہم اجلاس

  



لاہور(خبرنگار) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان ،ایم این اے پرویز ملک،وائس چےئر مین واسا چوہدری شہباز احمد کی زیر صدارت شہر میں پانی کی سپلائی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس گزشتہ روز ٹا ؤن ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایم ڈی( واسا) چوہدری نصیر احمد، اسسٹنٹ کمشنرز، واسا ڈائریکٹر اور ٹاؤ ن ایڈمنسٹریٹرز نے شرکت کی۔اس موقع پر ایم این اے پرویز ملک نے کہا کہ شہر میں پانی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے جنریٹرز موجود ہیں۔اجلاس میں وائس چےئر مین چوہدری شہباز احمد نے بتایا کہ واسا کا شکا یت سیل متحرک کر دیا گیا ہے اور کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا کہ واسا کو کسی بھی جگہ پر ضلعی انتظامیہ کی ضرورت ہوئی تو ضلعی انتظامیہ واسا کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر شکایات کی مانیٹرنگ کی جائے گی اور آنے والی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1