رمضان بازاروں میں غیر معیاری اشیاء بیچنے والوں کا آخری حد تک پیچھا کریں گے،خواجہ عمران

رمضان بازاروں میں غیر معیاری اشیاء بیچنے والوں کا آخری حد تک پیچھا کریں ...

لاہور(خبرنگار) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ وزیر عظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کے ملک میں جاری اورنج میٹرو ٹرین سمیت دیگر تمام ترقیاتی اور انرجی کے منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں نہ صرف سیاسی استحکام آئے گا بلکہ پاکستان معاشی طور پر بھی کرائسز سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا اوربے روز گاری کے خاتمے میں مدد ملے گی،رمضان بازاروں میں ناجائز منافع خوروں اور غیر معیاری اشیاء خوردو نوش بیچنے والوں کا آخری حد تک پیچھا کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور میں ایک افطار ڈنر پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعائیں کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی بہتر حکمت عملی کی بدولت پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہوا ہے،مضبوط اور مستحکم جمہوریت کے بغیرپائیدار ترقی کا سفر مکمل نہیں ہوگا، اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی ترقی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، جمہوریت کی مضبوطی کیلئے تمام سیایس و مذہبی جماعتوں کو حکومت کا ساتھ دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی منفی سیاست کے ذریعے اپنی خواہشات کو قوم پر مسلط کرنے کی کوشش نہ کرے اقتدار کے حصول کے لئے چور دروازوں کی بجائے 2018ء تک انتخابات کا انتظار کرنا ہوگا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1