ڈی سی او کا جوہر ٹاؤن ، ٹھوکر نیاز بیگ رمضان بازاروں کا دورہ

ڈی سی او کا جوہر ٹاؤن ، ٹھوکر نیاز بیگ رمضان بازاروں کا دورہ

  



لاہور(خبرنگار) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے میاں پلازہ جو ہر ٹاؤن اور ٹھو کر نیاز بیگ رمضان بازار وں کا دورہ کیا اور وہاں پر کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا اور رمضان بازار وں میں فروخت کی جانے والی سبزیوں،پھلوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کے معیار اور ریٹس کو بھی چیک کیا۔انہوں نے رمضان بازاروں میں آئے ہوئے صارفین سے بات چیت کی اور ان سے رمضان بازاروں میں فروخت کی جانے والی اشیاء کے متعلق دریافت کیا۔اس موقع پر صارفین نے رمضان بازاروں میں کیے گئے انتظامات کو سراہا۔انہوں نے رمضان بازار وں میں صفائی ستھرائی اور سکیورٹی کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1