, بجٹ2016-17 ء صوبے کی تاریخ میں خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا،اقبال چنٹر
لاہور( خبر نگار)صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ سے مختلف طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے وفود نے آج ان کے آفس میں ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ نیا بجٹ2016-17 ء صوبے کی تاریخ میں خوشحالی اور ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔اس بجٹ کے پیش ہونے کے بعد تمام مخالفین کے منہ بند ہو جائیں گے۔اس بجٹ کوصوبے کی تاریخ کابہترین بجٹ کہلانے کا حق حا صل ہو گا۔ نئے بجٹ کو صوبے کی تاریخ میں انتہائی اہمیت حاصل ہو گی۔اس بجٹ کے ذریعے ہر طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے فرد کو ترقی اور خوشحالی کا راستہ میسر آئے گا۔اس بجٹ میں سب سے زیادہ معیشت اور روزگار کو عروج حاصل ہو گا۔ زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اس بجٹ کے بعد کاشتکاروں کے زندگی میں بھی انقلاب برپا ہو جائے گا۔ملک محمد اقبال چنڑنے کہا کہ سیاسی مخالفین کوملک اور صوبے کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی۔انہیں اب اس بات کو دلی طور پر تسلیم کر لینا چاہیے کہ ماضی کی غلطیوں سے آج تک پاکستان کو کتنا نقصان پہنچا ہے جس کا خمیازہ ہم اب تک برداشت کر رہے ہیں۔یہ وقت پاکستان کو عروج دینے اور دنیا کے نقشے پر اہم ترین ملک بناے کا وقت ہے اور وہ وقت دور نہیں جب حقیقت میں پاکستان دنیا بھر میں انتہائی اہمیت حاصل کرے گااور دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کا رخ اس ملک کی طرف ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تیزی سے بڑھتا ترقی کا گراف پاکستان مخالف قوتوں کو کھٹکتا ہے ۔ ہمارے سیا سی مخالفین ان سازش کو قطعی نہیں سمجھ رہے ہیں۔