داعش نےمبینہ طور پر امریکی نائٹ کلب میں حملے کی ذمہ داری قبول کر لی،امریکی جریدے کا دعویٰ
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی جریدے نے دعویٰ کیاہے کہ کالعدم تنظیم داعش نے مبینہ طور پر امریکی ریاست فلوریڈا کے نائٹ کلب میں حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جیونیوز نے کہاہے کہ امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ داعش نے ویب سائٹ پر پیغام جاری کیاہے کہ ’اورلینڈ و میں حملہ ہمارے جنگجو نے کیا‘۔
واضح رہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے نائٹ کلب میں حملے کے باعث 50افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 53سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔اورلینڈو کے ہسپتالوں میں خون کے عطیات دینے والوں کا رش لگ گیاہے۔