اسلام پورہ رمضان میں اشیاء خوردونوش کے معیار کی سخت چیکنگ ، صارفین کا اظہار اطمینان

اسلام پورہ رمضان میں اشیاء خوردونوش کے معیار کی سخت چیکنگ ، صارفین کا اظہار ...

  



لاہور(اپنے نمائندے سے)محکمہ سول ڈیفنس اور پولیس کی سخت چیکنگ،1122ریسکیوکی الرٹ ٹیمیں،بہترین کوالٹی کی اشیاء خورد نوش اور پھل ، ،سبزیاں،انتظامی افسران کی مانیٹرنگ نے اسلام پورہ رمضان بازار میں چار چاند لگا دیئے ،صارفین نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو بہترین اور صارف دوست قرار دے دیا ،ضلعی انتظامیہ نے رمضان بازاروں میں گھریلو صارفین کے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی عاصم سلیم،لیڈیز اور جینٹس تربیعت یافتہ رضاکار دن رات بہترین سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس قاری عالم شیر ۔ رمضان بازار کسی نعمت سے کم نہ ہیں ۔ہر چیز بہترین کوالٹی اور سستے داموں دستیاب ہیں۔صارفین کے تاثرات۔ ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی قائم اسلام پورہ رمضان بازار بہترین انتطامات کی وجہ سے صارفین کے لئے نعمت بن کر آیا ہے ۔بازار کے اندر داخل ہوں تو واک تھرو گیٹ کے بعد محکمہ سول ڈیفنس اور پولیس کی سخت چیکنگ کے بعد اندرونی طور پر ٹی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ سٹاف و افسران صارفین کو ہمہ وقت سہولیات بہم پہنچانے اور شکایات کے ازالہ کے لئے کوشاں نظر آتے ہیں۔بہترین کوالٹی کے فروٹ،سبزیاں،اشیاء خوردونوش کی مانیٹرنگ نے اسلام پورہ اتوار بازار کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔ جہاں ہر چیز ارزاں نرخوں پر اور اچھی کوالٹی میں دستیاب ہے ۔صارفین کے لئے بہترین سستی چیزوں اور پرسکون ماحول نے اسلام پورہ رمضان بازار کو خریداروں کے لئے نعمت بنا دیاہے ہر سٹال پر ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خورد نوش کی فروخت کو یقینی بنایا گیا ہے جس کی عوام کی طرف سے بھی بھرپور پذیرائی کی جارہی ہے ۔ کسی بھی ایمرجنسی یا ہنگامی حالت سے نمپٹنے کے لئے فائربرگیڈ،ریسکیو1122کی ٹیمیں بھی دن رات الرٹ ہیں ۔رمضان بازار میں آئے ہوئے خریدار محمد آصف،سہیل احمد ،جنید بٹ اور خاتون رضیہ بی بی نے کہا ہے کہ ہمیں اسلام پورہ رمضان بازار میں آکر ضلعی انتظامیہ کی بہترین سروسز کا اقرار کرنا پڑ رہا ہے ۔محکمہ سول ڈیفنس کے رضاکار اور پولیس کے نوجوان بہترین سکیورٹی اور تحفظ فراہم کررہے ہیں ۔اشیا ء بھی بازار کے مقابلے میں ارزاں نرخوں پر دستیاب ہیں ۔سیب ،کیلا،لیچی اور تمام پھلوں کے ساتھ تمام سبزیاں باہر کے مقابلے میں پچاس فیصد کم ریٹ پر دستیاب ہیں ۔پرسکون اور عوام دوست ماحول فراہم کرنے پر ہم ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ہمیں کوشش کے باوجود ادھرکوئی ایسا کمزور پہلو نہ ملا ہے جس کو لے کر یہ کہا جا سکے کہ اس طرف سے کوتاہی برتی گئی ہے۔ایڈمنسٹریٹر داتا گنج بخش ٹاؤن اسسٹنٹ کمشنر عاصم سلیم نے کہا ہے کہ ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان کی ہدایات کی روشنی میں پورے لاہور میں قائم رمضان بازاروں میں خریداروں اور صارفین کے لئے ہر ممکن بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ۔ضلعی انتظامیہ کے افسران اور سٹاف ہر وقت ادھر موجود رہتا ہے ۔اشیاء کی کوالٹی اور پرائس کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔ہمارا یہ چیلنج ہے کہ رمضان بازاروں میں کسی کو ایسی چیز نہیں ملے گی جس کو لے کر یہ کہا جا سکے کہ یا ناقص مانیٹرنگ اور کوتاہی کی وجہ سے ہے ۔ انچارج سیکیورٹی اسلام پورہ رمضان بازار اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس قاری عالم شیر نے کہا ہے کہ ڈی سی اور لاہور اور ڈی او سول ڈیفنس کی خصوصی ہدایات کے بعد رمضان بازاروں کی سکیورٹی کو ہر ممکن فول پروف بنایا گیا ہے ۔سول ڈیفنس کے تربیعت یافتہ مرد و خواتین رضاکاران دو شفٹوں میں اپنی ڈیوٹیا ں سر انجام دے رہے ہیں ۔واک تھرو گیٹس اور چیکنگ کے بغیر رمضان بازار کے اندر داخل ہونا ممکن نہ ہے ۔کسی بھی ہنگامی حالت میں فائر برگیڈ اور ریسکیو1122بھی الرٹ ہیں ۔روزہ داروں کو شدید گرمی میں میڈیکل سہولتیں فراہم کرنے کے لئے میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا ہے ۔تاکہ کسی بھی صارف کو ایمرجنسی میں فوری طور پر طبعی امداد فراہم کی جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1