لوڈشیڈنگ سے عوام پانی کی بوند بوند کوترس گئے، علی رشید

لوڈشیڈنگ سے عوام پانی کی بوند بوند کوترس گئے، علی رشید

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمامیاں علی رشید کی قیادت میں پارٹی کارکنا ن نے مہنگائی لوڈشیڈنگ اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا ‘ کارکنو ں نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، میاں علی رشید نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ احاطہ مول چن کی عوام پانی کی بوند بوند کوترس رہی ہے ، جعلی اسپیکر ایاز صادق عوام کے مسا ئل حل کرنے میں بر ی طر ح ناکام ہو چکے ہیں ‘ حلقے کی عوام بے پنا ہ مسائل کا شکا رہیں اوراُن کی کہیں بھی سنوائی نہیں ہو رہی عوام گندہ پانی پینے پر مجبورہیں ، اشیا ء ضروریاتِ زندگی کی قیمتیں آسمانو ں سے باتیں کر رہی ہیں سستے رمضان بازاروں میں عوام کو لو ٹا جا رہا ہے بلکہ سستے رمضان بازار غریب عوام کے ساتھ کھلا مذاق ہے ، غیر معیاری اشیا ء فروخت کی جا رہی ہیں ، قیمتوں میں کوئی خاص فرق نہیں انتظامیہ خاموش تماشائی بننے ہوئی ہے حکومت عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دے اور سحری اور افطاری کے اوقات میں لو ڈشیڈنگ نے عوام کو شدید پریشان کررکھا ہے جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو اہے حکومت کو چاہیے کہ مسائل میں کمی کرے نہ کہ اضافہ ۔تحریک انصاف نے ہمیشہ عوام کے مسا ئل کے حل کیلئے بھر پور آواز بلند کی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1