حکمران فوٹو سیشن کے سوا عملی طور پر کچھ نہیں کر رہے،نادر میر

حکمران فوٹو سیشن کے سوا عملی طور پر کچھ نہیں کر رہے،نادر میر

  



ٓزلاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان نیشنل ریفارم موومنٹ پاکستان کے چئر مین بریگیڈئر (ر) نادر میر نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ عوام کے پارے میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، اذیتناک اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی تباہ کر کے رکھ دی ہے، مہنگائی بے قابو ہوتی جا رہی ہے مگر حکمران فوٹو سیشن اور بلند بانگ دعووں کے سوا عملی طور پر کچھ بھی کرتے ہوئے نظر نہیں آ رہے ، ان کے قہر سے روزہ دار بھی محفوظ نہیں رہے ۔ گزشتہ روز اپنے دفتر میں پی این آر کی تنظیم سازی کے لئے آنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے نادر میر نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا سیلاب آ چکا ہے، عوام سستے بازاروں کے دھوکے میں خوار ہو رہے ہیں مگر انہیں معیاری اور سستی چیزیں نہیں مل رہی بلکہ معیار کے نام پر عوام سے فراڈ کیا جا رہا ہے ، حکمران اپنی مشہوری کیلئے غریب عوام کے ٹیکسوں سے اربوں روپے کے اشتہارات دے رہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے خلاف عوام کے اندر نفرت روز بروز بڑھ رہی ہے اور وہ ان کے جھوٹے وعدوں سے تنگ آ چکے ہیں عوام چا ہتے ہیں کہ موجودہ سسٹم کو تبدیل کیا جائے سسٹم کی تبدیلی سے ہی عوام کو ریلیف ملے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1