خیبر پختونخوا دہشتگرد حملوں کو روکنے کیلئے 2300تعلیمی اداروں کو ایس او ایس الرٹ سسٹم سے منسلک کر دیا گیا

خیبر پختونخوا دہشتگرد حملوں کو روکنے کیلئے 2300تعلیمی اداروں کو ایس او ایس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(کرائمز رپورٹر) خیبر پختونخوا پولیس نے مستقبل میں آرمی پبلک سکول کی طرز پر دہشت گردانہ حملے کی روک تھام کیلئے 22978 سکول کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ون کلک ایس او ایس الرٹ سسٹم نصب کررہاہے۔اس کے ساتھ ساتھ اس سسٹم کو دوسرے اہم حساس عمارتوں بشمول بینک ،نادرا آفس ، جیولری شاپس اور منی چینجر زمیں بھی نصب کردیا گیاہے۔ واضح رہے کہ اس سسٹم کو 16 دسمبر 2014 آرمی پبلک سکول پر اندوہناک حملے کے بعدتعلیمی اداروں کو درپیش خطرات کے پیش نظر متعارف کرایاگیا۔ اس سسلے میں گزشتہ روز سنٹر پولیس آفس پشاور میں منعقدہ ایک بریفینگ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس ناصر خان دُرانی کو بتایا گیا کہ ایس اوایس الرٹ سسٹم صوبے کے مختلف اضلاع کے 22798 تعلیمی اداروں، 484 بینکوں،1191 جیولر شاپس ،68 منی چینجرز ،9 نادرا آفس میں نصب کیاگیاہے۔ضلع مانسہرہ میں سب سے زیادہ یعنی2265 تعلیمی اداروں کو ون کلک ایس او ایس الرٹ سسٹم سے منسلک کیا گیاجبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 1970 ، مردان میں 1961 پشاور میں 1680 اور سوات میں 1613تعلیمی اداروں کو اس نظام سے منسلک کیاگیا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ون کلک ایس او ایس الرٹ سسٹم اینڈرایئڈandroid) (پر مبنی الرٹ سسٹم ہے جس کے تحت تمام غیر محفوظ اور حساس مقامات بالخصوص تعلیمی ادارے کسی بھی ایمرجنسی میں فور پولیس کو مطلع کردیتی ہے اور الرٹ بٹن پر کلک کرنے سے دس مختلف سٹیشنوں بشمول متعلقہ ڈسٹرکٹ پولیس کنٹرول فیلڈ آفسروں اور سنٹرل پولیس آفس کو خودبخود الرٹ بیھج دیا جاتا ہے یہ الرٹ پولیس کیلئے حملے کی جگہ کی صحیح پوزیشن،اس جگہ تک پہنچنے کیلئے رابطوں اور مختصر روٹس کا تعین کرنے پر مشتمل ہوتا ہے ڈویژن کی سطح کے اعداد وشمار کے مطابق مردان ریجن میں 5206 تعلیمی ادارے ایس او ایس سسٹم کے ساتھ منسلک ہے جبکہ ہزارہ میں 5238 کوہاٹ میں 1683 ، بنوں 1709 ڈیرہ اسماعیل خان میں 2486 اور ملاکنڈ ریجن میں 4796 تعلیمی ادارے اس نظام سے منسلک ہیں ۔ ضلع مانسہرہ میں سب سے زیادہ بینک یعنی 76 بینک اس سسٹم سے منسلک ہیں۔ اس کے تعد صوابی میں 75 اور پشاور میں 55 بینک اس سسٹم کا حصہ بن چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا پولیس نے ابتدائی طور پر اس سسٹم کو تعلیمی اداروں کیلئے شروع کیا تھالیکن بعد ازاں اس نظام کو دوسرے اہم حساس تنصیبات اور عمارتوں تک بڑھادیاگیا۔بینک اور سکولوں کے علاوہ مردان ڈویژن میں 349 جیولری شاپس ،ہزارہ میں 297 ،کوہاٹ میں 74 ،بنوں میں 70،ڈیرہ اسماعیل خان میں 127 ،ملاکنڈمیں 271 اور پشاور میں صرف 3 جیولرشاپس اس نظام سے منسلک ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ 68 منی چینجرزکو ایس او ایس الرٹ سسٹم کے ساتھ منسلک کردیے گئے تھے جن میں مردان ریجن میں 28 ، ہزارہ میں 12 ،کوہاٹ میں 4 ،ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 ،ملاکنڈمیں 18 اور پشاور میں 3 شامل ہیں۔حال ہی میں شرپسندوں نے نادرا کے دفاتر کو نشانہ بنایا۔جس کے پیش نظر خیبر پختونخوا پولیس نے ایس او ایس کی سہولیات کو نادرا کے آفس تک بھی بڑھایا اور مردان ریجن میں نادرا کے ایک آفس کوہاٹ میں 6 اور بنوں ریجن میں دو آفس کو اس سسٹم کے ساتھ منسلک کیاگیا۔ ہر مکتب فکر کے لوگوں نے خیبر پختونخوا پولیس کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے بہترین جدید حفاظتی سسٹم قرار دیاہے۔

مزید :

علاقائی -