اقوام متحدہ کے امن مشنز میں سب سے زیادہ فوجی پاکستان نے بھیجے ہیں ، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ کے امن مشنز میں سب سے زیادہ فوجی پاکستان نے بھیجے ہیں ، ملیحہ ...

  



 نیویارک (خصوصی رپورٹ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ شہریوں کا تحفظ ہر ریاست کی اولین ذمہ داری ہے‘ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں سب سے زیادہ فوجی پاکستان نے بھیجے ہیں۔ اتوار کو امن کے لئے آپریشنز میں عام شہریوں کی حفاظت کے موضوع پر سلامتی کونسل میں مباحثہ ہوا۔ اس موقع پر ملیحہ لودھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پائیدار امن کے لئے سیاسی حل امن آپریشنز کی ترجیح ہونی چاہئے۔ بنیادی تنازعات ختم کرکے عام شہری کی زندگی محفوظ بنائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کا تحفظ ہر ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں سب سے زیادہ فوجی پاکستان نے بھیجے ہیں اور پاکستان امن مشنز کے ذریعے عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنا رہا ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ عام شہریوں کا تحفظ طاقت کے استعمال کے بغیر بھی حاصل کیا جاسکتا ہے امن مشنز کو مزید موثر بنانے کے لئے پاکستان خواتین کو شامل کررہا ہے۔

مزید : علاقائی