سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے

سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے

اسلام آباد(صباح نیوز)سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں الگ الگ ہونگے۔سینٹ کا اجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے ہوگا۔ایوان بالا میں دوسرے امور کے علاوہ نئے مالی سال کے بجٹ پر مزید بحث کی جائے گی۔قومی اسمبلی کا اجلاس تیسرے پہر ڈھائی بجے ہوگا جس میں مالی سال17-2016 کے بجٹ پر بحث جاری رکھی جائے گی۔

مزید : علاقائی