عمران انتشار چاہتے ہیں ، پہلے بھی دھرنا دے چکے اب پھر شوق پورا کر لیں ، عابد شیر علی

عمران انتشار چاہتے ہیں ، پہلے بھی دھرنا دے چکے اب پھر شوق پورا کر لیں ، عابد ...

 فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کا چہرہ پریس کانفرنس کرتے دیکھ کر رونا آتا ہے اور باتیں سن کر ہنسی، انہیں صرف اقتدار کی بھوک ہے۔فیصل آباد میں تھانہ کوتوالی کے معائنہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر نے کہا کہ نواز شریف طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں باعزت بری ہوئے اوراب بھی احتساب کیلئے تیار ہیں،انہوں نے کہا کہ دھرنا دینے والے پہلے بھی ایسا کر چکے، پھر اپنا شوق پورا کر لیں۔ عابد شیر علی نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کی ترقی کے مقابلے کا چیلنج بھی کیا۔

عابد شیر

مزید : علاقائی