کورنگی پولیس کی کارروائی ،غیرقانونی مقیم افغانی باشندے سمیت 20ملزم گرفتار

کورنگی پولیس کی کارروائی ،غیرقانونی مقیم افغانی باشندے سمیت 20ملزم گرفتار

کراچی(سٹاف رپورٹر) کورنگی پولیس کی کاروائی ، قاتل، ڈکیت، اسٹریٹ کرمنل، جرائم پیشہ ، مفرور و اشتہاری اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائیوں سمیت مجموعی 20ملزمان گرفتار ، اسلحہ ، منشیات دیگر مال برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع کورنگی تنویر عالم اوڈھو کے خصوصی ٹاسک پر ایس ایچ او کورنگی عبد المجید ناگرا نے پولیس پارٹی کے ہمراہ یکے بعد دیگر مختلف مقامات پر کاروائیاں کر کے بیوی کو قتل کرنے والے قاتل شوہر عمران کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ منشیات کے مقدمات میں 6ملزمان نصر اﷲ ، عمران، فیصل، ارباب، تسلیم اور ثروت حسین کو گرفتار کر کے چرس کی راڈیں برآمد کر لیں۔ جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی میں 5ملزمان گرفتار کیے۔ ڈکیت و اسٹریٹ کرمنل گینگ کے ماسٹر مائنڈ ملزم نعمان کو گرفتار کر کے پستول ، میگزین اور 7کارتوس برآمد کر لیے۔ پولیس کو متفرق مقدمات میں مطلوب 5مفرور و اشتہاری ملزمان زبیر خان، عامر عظیم، تنویر حسین اور عرفان عرف لوٹا کو گرفتار کر لیا۔ علاوہ ازیں پاکستان میں غیر قانونی مقیم ایک افغانی باشندہ دارو خان کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا۔ مزید براں رمضان المبارک میں جوا کھیلانے والے 2ماسر مائنڈ جواریوں آصف اور محمد جاوید کو گرفتار کر کے آلاتِ قمار بازی اور داؤ پر لگی رقم برآمد کر لی۔

مزید : علاقائی