کراچی، رینجرز کے مختلف علاقوں میں چھاپے، 6 ملزمان گرفتار

کراچی، رینجرز کے مختلف علاقوں میں چھاپے، 6 ملزمان گرفتار

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرزسندھ نے شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے6ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمدہواہے۔ رینجرزترجمان کے مطابق رینجرزنے اورنگی ٹاؤن، ناظم آباد، کورنگی میں چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران چھ ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں، منشیات جوئے کی پرچیاں بھی برآمد ہوئیں ہیں۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کومزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی