سندھ حکومت کا 15 لاکھ روپے سے آئی ٹی یونیورسٹی بنانے کا اعلان

سندھ حکومت کا 15 لاکھ روپے سے آئی ٹی یونیورسٹی بنانے کا اعلان

  



کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی ٹی یونیورسٹی بنانے کے لئے 15 لاکھ روپے مختص کئے ہیں۔وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے اپنے شہر کے باسیوں کے ساتھ مذاق ہونے جا رہا ہے؟ سندھ حکومت نے صرف 15 لاکھ روپے کی لاگت سے خیرپور میں آئی ٹی یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔15 لاکھ روپے میں آئی ٹی یونیورسٹی بنانے کا اعلان سندھ سرکارکی کفایت شعاری ہے یا پھرخیرپور کے عوام کوخیر سے ماموں بنانے کی کوشش، یہ تو سوچنے کی بات ہے۔سندھ اسمبلی میں پیش کئے گئے صوبائی بجٹ 17-2016 میں سائیں کے ضلع خیرپورمیں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کی تجویز رکھی گئی ہے۔ پندرہ لاکھ روپے میں کوئی یونیورسٹی تو درکنار پرائمری اسکول بھی قائم نہیں کیا جاسکتا لیکن سائیں سرکار اس قدر کفایت شعار دکھائی دیتی ہے کہ وہ دیگر منصوبوں کی طرح جو کسی کو دکھائی نہیں دیتے، آئی ٹی یونیورسٹی بھی بنا کردکھائے گی۔یہ دیکھنا اب باقی ہے کہ سندھ سرکار مجوزہ آئی ٹی یونیورسٹی کے لئے بجٹ میں اب فنڈز بڑھاتی ہے یا اس منصوبے کو بہت سے دوسرے منصوبوں کی طرح کاغذوں تک ہی محدود رکھا جائے گا۔

مزید : علاقائی