افغان سیکیورٹی فورسز کی طور خم بارڈ ر پر فائرنگ ، پاک فوج کا اہلکار زخمی

افغان سیکیورٹی فورسز کی طور خم بارڈ ر پر فائرنگ ، پاک فوج کا اہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان سیکیورٹی فورسز کی طور خم بارڈر پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا ، پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق گزشتہ روز افغان سیکیورٹی فورسز نے طور خم بارڈر پر بلا اشتعال فائر نگ کی جس سے پاک فوج کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا ۔ پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنا بہت ضروری ہے ۔ پاکستان اپنی حدود میں سیکیورٹی چیک پوسٹ قائم کر رہا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق طورخم سرحد پر سب سے زیادہ نقل و حرکت ہوتی ہے ۔ حالیہ دنوں میں بیشتر دہشتگرد اسی راستے کو استعمال کرتے پائے گئے ہیں ۔ دہشتگردوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لئے پاکستان گیٹ تعمیر کر رہا ہے ۔ طور خم کراسنگ پوائنٹ پر گیٹ کی تعمیر کا مقصد غیر قانونی نقل و حرکت پر نظر رکھنا ہے ۔

طور خم بارڈر

مزید :

علاقائی -