پاکستان میں موجود ایک ایسا شہر جیسے چھوٹا لندن کہتے ہیں

پاکستان میں موجود ایک ایسا شہر جیسے چھوٹا لندن کہتے ہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے بارے میں تو آپ نے سن رکھا ہو گا مگر آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ ایک لندن پاکستان میں بھی ہے۔ اسے چھوٹا لندن کہتے ہیں۔ یہ ہمارے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کا ایک چھوٹا سا گاؤں صالح خانہ ہے، اس گاؤں کے اکثر لوگوں کے پاس برطانوی شہریت بھی ہے اس لیے یہ چھوٹا لندن کے نام سے بھی مشہور ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس گاؤں کے ایک رہائشی انور محمود خٹک کا کہنا تھا کہ ’’اس گاؤں کی 90فیصد آبادی ملک سے باہر برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، ناروے اور آسٹریلیا جیسے ملکوں میں مقیم ہے اور ان کے پاس وہاں کی شہریت بھی ہے۔ ہمارے گاؤں میں لگ بھگ ہر بینک کی برانچ موجود ہے۔ یہاں 12بینکوں کے علاوہ دیگر مالیاتی اداروں کی شاخیں اور منی ایکس چینجز بھی موجود ہیں۔

مزید : علاقائی