گالی گلوچ کی سیاست(ن) لیگ لے کر آئی ، انہیں عزت کرنا آنا چاہیے ،اعجاز چودھری

گالی گلوچ کی سیاست(ن) لیگ لے کر آئی ، انہیں عزت کرنا آنا چاہیے ،اعجاز چودھری

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست میں گالی گلوچ کی سیاست(ن) لیگ سیاست میں لے کر آئی ہے ۔ انہو ں نے عابد شیر علی ‘خواجہ آصف ‘ دانیا ل عزیز ‘ طلال چوہدری ‘ مشاہد اللہ شاہ کی وفاداری میں ایک دوسرے سے سبقت لے کر جانے میں کوشاں ہیں ‘ جس میں انہو ں نے اپنی اسلامی ‘ اخلاقی اور انسانی قدروں کو پامال کر کے رکھا دیا ہے ‘انہو ں نے اپنی اخلاقی گرواٹ سے پوری قوم کے سر شر م سے جھکا دئیے ہیں ‘ (ن) لیگ کے درباریوں کاخواتین کیلئے نازیبا جملے بازی (ن) لیگ کا امتیازی نشان بن چکا ہے ‘ (ن) لیگ کے ایک موجودہ وزیر خرم دستگیر کے والد غلا م دستگیر نے محترمہ فاطمہ جناح ؒ کی بھی توہین کی تھی جو ان کی تاریخ میں خواتین کی تذلیل کے واقعات سے بھری پڑی ہے ‘ خواتین کا عزت کرنا ہم سب پر لازم ہے ‘ ملک کی نامور خواتین کی تذلیل سے محترمہ فاطمہ جنا حؒ اورسانحہ ماڈل ٹاؤن کی بیگناہ خواتین سمیت دیگر خواتین کے ساتھ شرمناک سلوک کے واقعات ابھی تک پاکستانی عوام نہیں بھولے۔وہ گزشتہ روز جنوبی پنجاب کے سابق صدر میاں نور خان بھا بھہ اور میاں غوث کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔ انہو ں نے کہا کہ ڈاکٹر شیری مزاری کے ساتھ پیش آنے والے حالیہ شرمناک واقعہ جس میں (ن) لیگ کی اعلیٰ قیادت ملوث ہے ‘ اس واقعہ نے (ن) لیگ کے داغ دار ماضی پر مزید سیاہ دھبے لگا دئیے ہیں ۔ پانامہ زدہ شریف خاندان پوری دنیا میں پاکستان کیلئے بدنامی کا باعث بننا ‘ ٹی او آرزمیں حکمرانو ں کی تاخیری حربے پاکستانی قوم کسی بھی صورت قبو ل نہیں کر ے گی ‘ رمضان کے بعد سڑکو ں پر دمادم مست قلند ر ہوگا‘ احتساب سب کاہو گا شریف خاندارن کو ئی مقدس گائے نہیں کہ ان کا احتسا ب نہ ہو ۔ انہو ں نے کہا کہ سانحہ ما ڈل ٹاؤن (ن) لیگ کی حکومت کا سیا ہ ترین واقعہ ہے 2سال گزرنے کے باوجود بھی انصاف نہیں ملا حکمرانو ں کو ہر ظلم کا حساب دینا ہوگا ‘ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہد ا ء خون رائیگاں نہیں جائیگا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1