ہیلری کلنٹن نے اورلینڈو کے نائٹ کلب میں ہونے والے حملے کے باعث بدھ کو انتخابی ریلی ملتوی کر دی
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے اورلینڈو کے نائٹ کلب میں ہونے والے حملے کے باعث بدھ کو انتخابی ریلی ملتوی کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے بدھ کو وسکونس میں انتخابی ریلی میں شرکت کرنی تھی۔واضح رہے کہ صدراوبامانےگزشتہ ہفتےڈیموکریٹ صدارتی امیدوارکیلیےہلیری کلنٹن کی توثیق کی تھی۔