ٹی اوآرز کیلئے پارلیمانی کمیٹی سے الگ نہیں ہو ئے ، خالد مقبول صدیقی

ٹی اوآرز کیلئے پارلیمانی کمیٹی سے الگ نہیں ہو ئے ، خالد مقبول صدیقی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیوایم رابط کمیٹی کے رکن خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم پارلیمانی کمیٹی سے الگ نہیں ہوئی کل (منگل) کمیٹی اجلاس میں شر یک ہوں گے ‘ہم اپوزیشن کا حصہ ضرور ہے مگر ضروری نہیں کہ ہم اپوزیشن والا ’’انداز ‘‘استعمال کر یں ‘ملکی مسائل کی وجہ صرف کر پشن ہے کسی کو ایک ٹارگٹ کر نے کی بجائے سب کا شفاف احتساب ہونا چاہیے ۔میڈیا سے گزشتہ روزگفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی اور قومی اسمبلی کے رکن خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیوایم ٹی آو آرز کیلئے قائم کمیٹی سے الگ نہیں ہوئی بلکہ ہم اپوزیشن کیساتھ ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پانامہ لیکس میں جن جن لوگوں کے بھی نام آئے ہیں انکا مکمل اور شفاف احتساب کیا جائے ۔ ایک سوال کے جواب میں خالد مقبول صدیقی نے بیر سٹر سیف کچھ مصروفیات کی وجہ سے پار لیمانی کمیٹی کے چند روز پہلے ہونیوالے اجلاس میں شر یک نہیں ہوئے مگر منگل کو ہونیوالے اجلاس میں شر یک ہوں گے۔

مزید : صفحہ آخر