اقتصادی استحکام کے حصول کیلئے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں شروع کی گئیں،ناصرجنجوعہ
اسلام آباد(صباح نیوز)قومی سلامتی کے مشیر ناصرجنجوعہ نے کہا ہے کہ ملک میں اقتصادی استحکام کے حصول کیلئے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں شروع کی گئی ہیں۔قومی سلامتی کے مشیر ناصرجنجوعہ نے ایک انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جان و مال کے تحفظ اور اقتصادی استحکام کے حصول کیلئے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں شروع کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی امور پر سول اور فوجی اداروں میں اتفاق رائے پایا جاتاہے۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ فریقوں کو مل بیٹھ کر موجودہ صورتحال پر غور کرنا چاہیے تاکہ درپیش مسائل کا حل تلاش کیا جاسکے۔ایک سوال پر مشیر نے کہا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔