پیپلزپارٹی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی ،منظور احمد وٹو

پیپلزپارٹی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی ،منظور احمد وٹو

  



لاہور (آن لائن) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی ۔ ایک بیان میں منظور وٹو نے کہا کہ وطن عزیز میں جمہوریت کے قیام اور تحفظ کیلئے پیپلزپارٹی بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ پارٹی کے چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو نے سیاسی اور جمہوری حقوق کے لئے پھانسی قبول کی لیکن کوئی سودے بازی نہیں کی۔ محترمہ بے نظیر بھٹو بھی غریب عوام کی آواز تھیں اس لئے انہیں بھی شہید کیا گیا جبکہ شہزاد سلیم تحریری معافی مانگ کر خاندان سمیت جدہ روانہ ہوگئے تھے۔ پاکستان کی تاریخ میں شہزاد سلیم کے علاوہ کسی جماعت کے سربراہ نے اپنی سزا معاف کرانے کیلئے تحریری درخواست نہیں دی یہ اعزاز صرف انہی کو حاصل ہے میاں منظور وٹو نے کہا کہ شہزاد سلیم نے اپنی سلطنت بچانے کیلئے جمہوریت اور قومی اداروں کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

منظور وٹو

مزید : صفحہ آخر