گوجرانوالہ میں جوڑے کا نکاح غلط قراردے کرمنہ کالا کرناافسوسناک ہے،آصف زرداری

گوجرانوالہ میں جوڑے کا نکاح غلط قراردے کرمنہ کالا کرناافسوسناک ہے،آصف ...

  



اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اورسابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے گوجرانوالہ میں ایک جرگے کی جانب سے ایک شادی شدہ جوڑے کے نکاح کو غلط قرار دے کر ہفتہ کے روز دونوں میں بیوی کا منہ کالا کرکے بازار میں گھمانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور نہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی غیرقانونی عدالتیں لگانا اور ظالمانہ سزائیں دینے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور انہیں روکنے کے لئے سخت ترین اقدامات کئے جائیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ انہیں کمزور طبقات کے خلاف تشدد کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر سخت تشویش ہے۔ خواتین اور غیرمسلم اقلیتوں پر پورے ملک میں کسی نہ کسی بہانے ظلم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلف تسلسل کے ساتھ متعصبانہ رویے اختیار کرنے پر انہیں سخت تشویش ہے۔ انہوں نے پارٹی لیڈروں سے کہا کہ تمام فورموں پر اس کے خلاف آواز اٹھائیں۔

آصف زرداری

مزید : صفحہ آخر