کوئٹہ،ائیر پورٹ روڈ پر فائرنگ دو سکیورٹی اہلکار زخمی

کوئٹہ،ائیر پورٹ روڈ پر فائرنگ دو سکیورٹی اہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ ( این این آئی ) کوئٹہ ائیر پورٹ روڈ پر حبیب اللہ کوسٹرپاورکے قریب کلی الماس کے نزدیک فائرنگ دو سکیورٹی اہلکار زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام کوکوئٹہ ائیر پورٹ روڈ پر حبیب للہ کوسٹر پاور پر تعینات بی سی کے دو اہلکاروں محمد عمر محمد بشیر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے دونوں اہلکار زخمی ہوگئے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے فوری طورپر دونوں زخمیوں کو سول ہسپتال پہنچایاگیا بعد میں انہیں سی ایم ایچ ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں پر ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔

مزید :

صفحہ آخر -