مخالفین کاپروپیگنڈہ بے بنیاد،بہت جلد پاکستان آکر پارٹی کی قیادت کروں گا،مشرف

مخالفین کاپروپیگنڈہ بے بنیاد،بہت جلد پاکستان آکر پارٹی کی قیادت کروں ...

اسلام آباد(آن لائن)آل پاکستان مسلم لیگ کے چئیرمین پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مخالفین آل پاکستان مسلم لیگ کے خلاف پارٹی ختم ہوجانے کابے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیں ،بہت جلد پاکستان آکر پارٹی کی قیادت کروں گا،ملک کو سیاسی اور جمہوری طریقے سے بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے اس مقصد کے لئے پارٹی کارکنان منظم اور مستحکم ہوجائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پارٹی کی سٹئیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں راہنماؤں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق اے پی ایم ایل کے مرکزی دفتر میں سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کی زیرصدارت پارٹی کی سٹئیرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اے پی ایم ایل کے سینئیرنائب صدر میجرجنرل(ر)راشد قریشی،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مہرین ملک آدم،سیکرٹری ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چودھری اسد محمود اوررابطہ سیکرٹری سید مصطفیٰ شاہ کے علاوہ پارٹی کے چاروں صوبوں،آزاد کشمیر، فیڈرل کیپیٹل اور پارٹی کے تمام ونگز کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔اجلاس میں پارٹی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔تمام ذمہ داران نے اپنے اپنے صوبوں میں تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے سیکرٹری جنرل کو آگاہ کیا۔

مزید : صفحہ آخر