آپ کے جسم کا وہ حصہ جو بڑا ہوجائے تو دل بھی صحت مند ہوجاتا ہے

آپ کے جسم کا وہ حصہ جو بڑا ہوجائے تو دل بھی صحت مند ہوجاتا ہے
آپ کے جسم کا وہ حصہ جو بڑا ہوجائے تو دل بھی صحت مند ہوجاتا ہے

  



نیویارک(نیوزڈیسک)اگر آپ بھی ان مردوں مین شامل ہیں جن کے مسلز بڑے اور مضبوط ہیں تو ان کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کا دل مضبوط ہوتا ہے۔یونیورسٹی آف کیلی فورنیا لاس اینجلس کی تحقیق کے مطابق جن مردوں کے بازوﺅں اور ٹانگوں کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیںاور جن کے پیٹ کی کی چربی کم ہوتو ان میں دل کی بیماریوں سے مرنے کی شرح 68فیصد کم ہوتی ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مضبوط پٹھوں کی وجہ سے انسولین فنکشن بہتر طریقے سے کام کرتا ہے جس کی وجہ سے دل کے امراض دور رہتے ہیں۔تحقیق کاروں کاکہنا ہے کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے پٹھے مضبوط رکھیں تاکہ دل کی بیماریوں سے بچاجاسکے۔مضبوط پٹھوں کی وجہ سے میٹابولزم بہتر کام کرتا ہے جس سے کیلوریز جلتی ہیں اور ہمار جسم متوازن رہتا ہے۔ایک اور تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موٹے افراد میں دل کا دورہ ان لوگوں سے ساڑھے تین سال پہلے پڑ جاتا ہے جن کا وزن کم ہو۔

مزید : تعلیم و صحت