فیصل آباد، پولیس حکام کا دباؤ، چائے فروش کے قاتل اہلکاروں کو معافی مل گئی: لاش ورثاء کے حوالے

فیصل آباد، پولیس حکام کا دباؤ، چائے فروش کے قاتل اہلکاروں کو معافی مل گئی: ...

  



فیصل آباد(صباح نیوز)فیصل آباد میں چائے فروش کی ہلاکت کے کیس میں پولیس کا اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کیلئے مقتول کے ورثا پردباؤ کام کرگیا۔ مقتول کے غریب ورثا نے قاتلوں کو معاف کردیا۔ مقتول کے بھائی نے پہلے پولیس کے تین اہلکاروں پر تشدد کے ذریعے مار دینے کا الزام لگایا تھا۔ ورثاسے مبینہ تحریری بیان لے لیا گیا، پولیس نے ایف آئی آر کاٹی نہ پوسٹ مارٹم کرایا۔تحریری بیان پرپولیس نے بغیرپوسٹ مارٹم کے لاش اہل خانہ کے حوالے کردی۔مقتول کے بھائی وقارکا کہنا ہے کہ بھائی کے قتل میں ملوث افراد کو رمضان المبارک کے احترام میں معاف کیا ہے۔مقتول فیاض کے ورثا نے واقعہ کا مقدمہ درج نہ کرنے پراحتجاج بھی کیا تھا۔چائے فروش نے اہل کاروں سے چائے کے پیسے مانگے تھے جس پر اہلکاروں نے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید : صفحہ آخر