جولائی، اگست اور ستمبر میں معمول سے 20فیصد زیادہ بارشیں ہوں گی: محکمہ موسمیات

جولائی، اگست اور ستمبر میں معمول سے 20فیصد زیادہ بارشیں ہوں گی: محکمہ موسمیات

  



اسلام آباد(صباح نیوز)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں جولائی ، اگست اور ستمبر میں مون سون بارشیں معمول سے 10سے 20فیصد ذیادہ ہوں گی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور، کشمیر سمیت چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ مون سون کے دوران بھی ملک بھر میں زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، ہزارہ ، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ ، بنوں ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ مون سون کے دوران ملک بھر میں 10سے20فیصد زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور تیز ہواوں کے باعث گرمی کی حالیہ شدت میں مزید کمی ہو جائیگی۔جبکہ آئندہ 2روز میں کشمیر اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ صوبہ بلوچستان میں بھی تیز ہواں کے ساتھ بارشوں کی امید ہے اور تیز ہواں کی وجہ سے گرمی کی حالیہ شدت میں کمی ہوجائے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک سب سے ذیادہ درجہ حرارت شہید بے نظیر آباد میں ریکارڈ کیا گیا جو37ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں ، موہنجودڑو ، منڈی بہاالدین، جوہرآباد ، جہلم نورپور تھل اور بھکر 36 ، بہاولنگر گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، جھنگ ، خیر پور ، کوٹ ادو اور ڈیرہ غازی خان ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، تربت اور ساہیوال 34، لاہور ، اوکاڑہ ، گجرات ، راولپنڈی ، سیالکوٹ ، رحیم یار خان ، سکھر ، منگلا اور پشاور 35، ملتان ، قصور ، لیہ ، حیدرآباد اور کوئٹہ 33جبکہ بہاولپور میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے جولائی ، اگست اور ستمبر میں ہونے والی مون سون بارشوں کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے کہ اس بار ملک میں 10سے 20فیصد ذیادہ بارشیں ہوں جبکہ پنجاب ، خیبرپختون خوا ، سندھ ، شمال مشرقی بلوچستان اور آذاد جموں و کشمیر میں معمول سے ذیادہ بارشیں ہوں گی۔

مزید : صفحہ آخر