خواجہ آصف نوازشر یف کی کر پشن کے ’’دفاعی وزیر ‘‘ ہیں،نعیم الحق

خواجہ آصف نوازشر یف کی کر پشن کے ’’دفاعی وزیر ‘‘ ہیں،نعیم الحق

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ خواجہ آصف اصل میں نوازشر یف کی کر پشن کے ’’دفاعی وزیر ‘‘ بنے ہوئے ہیں‘عید کے بعد تحر یک انصاف سڑکوں پر آنے کیلئے قوم کو تمام معاملات سے آگاہ کر یگی حکومت مخالف احتجاجی تحر یک کسی ایک شہر نہیں پورے ملک میں ہوگی ۔ میڈیا کے ساتھ گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ حکومتی وزراء اپنے محکموں میں عوام کیلئے کچھ بہتر کر نے کی بجائے نوازشر یف اور انکے خاندان کی کر پشن بچانے میں مصروف ہیں اور خواجہ آصف جیسے لوگ قوم کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں اور خواجہ آصف کی آج نہیں تو کل ضرور وکٹ گر جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نوازشر یف کی کر پشن کے ’’دفاعی وزیر ‘‘بنے ہوئے ہیں لیکن قوم حکمرانوں کی کر پشن خلاف متحد ہو چکے ہیں اور (ن) لیگ کو کسی بھی صورت احتساب کے میدان سے بھاگنے نہیں دیگی بلکہ انکا مکمل احتساب کیا جائیگا ۔

نعیم الحق

مزید : صفحہ آخر