ملتان ،پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن، 5 افراد گرفتار

ملتان ،پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن، 5 افراد گرفتار

ملتان (این این آئی) ملتان میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اور حساس اداروں نے سیتل ماڑی کے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا گھر گھر تلاشی کے دوران بائیو میٹرک سسٹم سے شہریوں کی جانچ پڑتال کی گئی، جس کے بعد 5 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا ٗ سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیا گیا پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کا سلسلہ اس وقت تک جاری رکھا جائے گا، جب تک کی مشکوک افراد کو مکمل طور پر گرفتار نہیں کر لیا جاتا ہے۔

مزید : صفحہ اول