ملک ریاض کاموسیقارفیروز نظامی کے اہل خانہ کی مالی مدد کا اعلان

ملک ریاض کاموسیقارفیروز نظامی کے اہل خانہ کی مالی مدد کا اعلان

اسلام آباد(صباح نیوز) چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے موسیقار فیروز نظامی کے اہلخانہ کی مالی امداد کا اعلان کر دیا ۔میڈیا پر لیجنڈ موسیقار ماسٹر فیروز کے گھر کے خراب حالات کی خبروں پر چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے ایکشن لیا اور موسیقار فیروز نظامی کے اہلخانہ کی مالی امداد کا اعلان کیا ۔ ملک ریاض کی جانب سے کہا گیا کہ وہ موسیقار فیروز نظامی کیا اہلخانہ کی ہرممکن مدد کریں گے ۔ لازوال دھنوں کے خالق ماسٹر فیروز نظامی کی دھنوں پر ملکہ ترنم نورجہاں اور لتا سمیت کئی گلوکاروں نے ریہرسل کی اور شہرت پائی ۔

مزید : صفحہ اول