عمر متین نے حملہ کرنے سے پہلے 911پر کال کی،امریکی میڈیا
اورلینڈو (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی میڈیا نے انکشاف کیاہے کہ اورلینڈو کے نائٹ کلب میں حملہ کرنے والے عمر متین نے فائرنے سے قبل امریکی ایمرجنسی لائن 911پر کال کی تھی ۔تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا کا کہناہے کہ عمر متین نے فائرنگ سے پہلے امریکی ایمرجنسی لائن 911پر کال کی تھی اور اس دوران اس نے داعش کے سربراہ سے بیعت کا بتایا تھا ۔امریکی میڈیا کا کہناتھا کہ کال موصول ہونے کے بعد اس کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا تھا لیکن اچانک فائرنگ کا واقعہ پیش آ گیا ۔