عمر متین ذہنی طور پر غیر متوازن اور تشدد بھی کرتاتھا،سابقہ اہلیہ عمر متین

عمر متین ذہنی طور پر غیر متوازن اور تشدد بھی کرتاتھا،سابقہ اہلیہ عمر متین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اورلینڈو(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا کے نائٹ کلب میں فائرنگ کر کے 50افراد کو ہلاک کرنے والے عمر متین کی سابق اہلیہ نے کہاہے کہ اس کا سابق شوہر ذہنی طور پر غیر متوازن تھا اور اس پر تشدد بھی کرتاتھا،اورلینڈ فائرنگ کے بعد جان کا خطرہ ہے۔تفصیلات کے مطابق عمر متین کی سابقہ اہلیہ کا کہناہے کہ اس کا عمر متین سے 8سال پہلے آن لائن تعارف ہوا تھا، پہلے پہل سب ٹھیک رہا لیکن پھر عمر نے مسلسل تشدد کرنا شروع کر دیا ،وہ چھوٹی چھوٹی بات پر جسمانی تشدد کرتا تھا،اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا ۔ عمر متین کی سابق اہلیہ کا کہنا ہے کہ اور لینڈ فائرنگ کے بعد جان کا خطرہ لاحق ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -