جارجیا ، براہ راست ٹاک شو میں سٹوڈیو میدان جنگ بن گیا،سیاستدانوں کی ایک دوسرے پر گھونسوں،تھپڑوں کی بارش

جارجیا ، براہ راست ٹاک شو میں سٹوڈیو میدان جنگ بن گیا،سیاستدانوں کی ایک ...

  



تبلیسی(صباح نیوز)جارجیا کے ایک ٹی وی چینل پر براہ راست نشر ہونے والے ایک ٹاک شو میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے دو سیاستدانوں میں بحث شدت اختیار کر گئی،دونوں سیاستدان ایک دوسرے کے اوپر اپنی رائے تھوپنے کی کوششوں میں اتنے جذباتی ہوگئے کہ آپس میں مار پیٹ شروع کر دی ۔دونوں سیاست دانوں کے درمیان ہونے والی اس لڑائی میں گھونسوں،تھپڑوں اور لاتوں کی وہ بارش ہوئی ہے کہ اینکر کو بیچ میں آکر لڑائی بند کروانی پڑی۔

مزید : صفحہ اول