پنجاب کے بجٹ میں کسانوں کیلئے 100ارب روپے کاپیکیج متوقع

پنجاب کے بجٹ میں کسانوں کیلئے 100ارب روپے کاپیکیج متوقع

  



لاہور( نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ میں کسانوں کے لئے مراعات کے بعد پنجاب کے آئندہ مالی سال 2016-17ء کے بجٹ میں بھی کسانوں کے لئے 100ارب روپے کے پیکج کا اعلان متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے زراعت کی ترقی اور کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا حجم 100ارب روپے تک ہونے کا امکان ہے جبکہ کپاس کے بحران پر قابو پانے کیلئے ریسرچ میں بہتر اقدامات بھی تجویز کئے جائیں گے۔

کسان پیکج

مزید : صفحہ اول